وزیراعظم شہبازشریف کا سیلاب متاثرہ بلوچستان کے علاقے صحبت پورکا دورہ

0

وزیراعظم شہبازشریف نے سیلاب متاثرہ بلوچستان کے علاقے صحبت پورکا دورہ کرکے بحالی کے اقدامات کا جائزہ لیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پانی ابھی بھی ہر طرف کھڑا ہے، یہ پانی کئی مہینوں نہیں جائے گا، پانی کم ہوا ہے لیکن ابھی بھی پورے علاقے میں پھیلا ہوا ہے، احسن اقبال سے کہوں گا ماہرین سے ملاقات کریں اورطریقہ نکالیں کہ پانی جلد سے جلد نکل جائے۔

وزیراعظم نے کہا کہ سیلاب متاثرین میں 5 ارب روپے تقسیم کیے گئے ہیں، کاشتکاروں کو مفت بیج فراہم کیے جائیں گے، سیلاب زدہ علاقوں میں وبائی امراض پھیل رہے ہیں اس کی روک تھام کے لئے فوری اقدامات کیے جائیں۔

وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ سیلاب سے متاثرہ 5 اضلاع کیلئے مشینری کام کررہی ہے، وبائی امراض کو روکنے کیلئے اسپرے کیا گیا ہے، ماڈل اسکول جلد تعمیر کردیا جائے گا، وزیراعظم کی ہدایت پر اگست اور ستمبرکے بجلی کے بل نہیں لیے گئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.