روس نے یوکرین پر ایرانی ساختہ ’’خودکش ڈرون‘‘ برسا دیئے، ہلاکتیں

0

روس نے یوکرین کے دارالحکومت سمیت تین شہروں پر ڈرون حملے کیے جن میں مجموعی طور پر 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جب کہ 100 سے زائد دیہاتوں کی بجلی منقطع ہوگئی۔ 

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس نے یوکرین دارالحکومت کیف سمیت دنیپرو اور سمی شہروں پر ڈرون برسائے۔ ایک ڈرون سے سمی کے توانائی پیدا کرنے والی ایک تنصیب کو نشانہ بنایا گیا جس میں چار افراد ہلاک ہوگئے اور 100 سے زائد دیہات تاریکی میں ڈوب گئے۔

اسی طرح دارالحکومت کیف میں ڈرون حملے میں 3 اور دنیپرو میں 2 افراد ہلاک ہوئے۔ اس طرح مجموعی طور پر 8 ہلاکتیں ہوئیں جب کہ درجن سے زائد زخمی ہیں۔ بڑے پیمانے پر عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.