ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والوں نے ووٹرز کی عزت کو پامال کیا:قریشی

0

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والوں نے ووٹرز کی عزت کو پامال کیا ، گزشتہ 30 سال میں پی پی اور ن لیگ نے ووٹرز کو کیا دیا جبکہ پی ڈی ایم چور لٹیروں کا ٹولہ ہے وہ کس منہ سے احتساب کی بات کر سکتے ہیں۔

ملتان میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا ٹولہ چور مچائے شور کے فارمولے پر عمل کر رہا ہے ، جس نے قومی خزانہ لوٹا وہ کسی بھی جماعت یا گروہ سے ہو اسکا احتساب ہونا چاہیے جبکہ مہنگائی گزشتہ حکومتوں کا دیا ہوا تحفہ ہے۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ غربت کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے ، ملکی معیشت کی مضبوطی کے لیے وزارت خارجہ میں معاشی سفارت کاری کا آغاز کیا، پاکستان سرمایہ کاری کے لیے پر کشش ملک ہے جبکہ معاشرے میں انقلابی تبدیلی کے لیے ضروری ہے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ سیرت نبیﷺ سے نوجوانوں کو روشناس کریں ، پیارے نبیﷺ سے محبت ہمارے ایمان کا لازمی حصہ ہے ، وزیر اعظم کا رحمتہ العالمینﷺ اتھارٹی کا قیام انکی نبیﷺ سے محبت اور غلامی کا ثبوت ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.