جماعت اسلامی کا مہنگائی کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان
لاہور : امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مہنگائی کے طوفان، حکومت کی ناکامی اور نااہلی کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا۔ پٹرولیم مصنوعات، بجلی، اشیائے خوردونوش اور ادویات کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ کو مسترد کرتے ہیں۔ حکومت مکمل طور پر فلاپ ہوگئی۔ جماعت اسلامی اتوار سے ملک گیر احتجاج کا آغاز کر رہی ہے۔ قوم سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ بھرپور طریقے سے جماعت اسلامی کے مظاہروں میں شرکت کرے۔ پورا ہفتہ ملک کے تمام بڑے چھوٹے شہروں میں مظاہرے اور ریلیاں ہوں گی۔ مزدوروں، کسانوں کو متحد کرکے احتجاج میں شامل کریں گے۔ مزدور تنظیموں، وکلاء، ٹرانسپورٹ تنظیموں سے رابطے کیے جائیں گے۔ ظلم کی انتہا ہوگئی، حکومت کے عوام دشمن اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ قوم کو ظلم اور انصافی کے خلاف ڈٹ جانا چاہیے۔ عوام کا مقدمہ ہر سطح پر لڑیں گے۔ میڈیا ظلم کے خلاف جماعت اسلامی کا ساتھ دے۔ کارکنان جماعت اسلامی عوام سے ہر سطح پر رابطے کریں