انگلش کپتان جوز بٹلرکا اہم ایونٹ سے قبل رسک نہ لینےپرغور

0

آسٹریلیا میں اگلے ماہ ٹی 20 ورلڈکپ سے قبل انگلش ٹیم نے کپتان جوز بٹلر کے حوالےسے رسک نہ لینے پرغور شروع کردیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق کپتان جوزبٹلر پاکستان کےخلاف سیریز سے دستبردار ہوسکتے ہیں۔

انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم 17 سال بعد 2 روز قبل کراچی پہنچی ہے۔ کراچی پہنچنے پر پریس کانفرنس میں کپتان جوز بٹلر نے بتایا تھا کہ وہ پنڈلی کی انجری سے صحت یاب ہونے کے بعد ابتدائی میچز کیلئے دستیاب نہیں ہیں۔

تاہم اب برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹی 20 ورلڈکپ کے باعث جوزبٹلر پوری سیریز سے ہی دستبردار ہوسکتے ہیں۔

سیریز کے ابتدائی 4 میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے جن میں معین علی انگلش ٹیم کی قیادت کریں گے۔

کراچی کے بعد لاہور کے میچزمیں بھی معین علی قیادت کرسکتے ہیں تاہم اس حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.