
اسلام آباد: ملک بھر میں پہلے کلین گرین انڈیکس کے تحت صحت و صفائی کے مقابلے (آج) پیر سے اسلام آباد میں شروع ہورہے ہیں۔ موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر ملک امین اسلم نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں کہا کہ یہ مقابلے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے 19 شہروں میں ہوں گے جن کے لئے وزیراعظم کلین گرین انڈیکس کا اجرا کریں گے۔ انڈیکس پینے کے صاف پانی، محفوظ نکاسی، فاضل مواد ٹھکانے لگانے کے موثر نظام اور شجرکاری سمیت عوامی رسائی کے پانچ موضوعات پر مبنی ہوگا۔




