اہم خبریںپاکستان

سپریم کورٹ میں وزارت دفاع نے کرنل انعام الرحیم کو مشروط طور پر رہا کرنے کی یقین دہانی کرادی

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ میں وزارت دفاع نے کرنل انعام الرحیم کو مشروط طور پر رہا کرنے کی یقین دہانی کرادی۔ بدھ کو سپریم کورٹ میں انعام الرحیم کی رہائی سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی ۔ دور ان سماعت وزارت دفاع نے کرنل انعام الرحیم کو مشروط طور پر رہا کرنے کی یقین دہانی کرادی۔ اٹارنی جنرل نے کہاکہ کرنل (ر) انعام الرحیم بیمار ہیں، انعام الرحیم کو بار بار ہسپتال لے جانا پڑتا ہے، کرنل (ر) انعام الرحیم اپنا پاسپورٹ جمع کرادیں۔اٹارنی جنرل نے کہاکہ راولپنڈی اور اسلام آباد سے باہر بھی نہ جائیں، انعام الرحیم تحقیقات میں بھی تعاون کریں گے۔اٹارنی جنرل نے کہاکہ رہائی کیلئے انعام الرحیم کو لیب ٹاپ کا پاسورڈ دینا ہوگا۔ وکیل انعام الرحیم نے کہاکہ ہم پاسپورٹ جمع کرادیتے ہیں یہ رہا کر دیں، ایک ماہ اٹھ دن سے انعام الرحیم حراست میں ہیں۔ جسٹس مشیر عالم نے کہاکہ انعام الرحیم پاسپورٹ بھی جمع کرادیں گے، انعام الرحیم تحقیقات میں بھی تعاون کریں گے،رہائی کے خلاف حکومتی اپیل کو میرٹ پر سنا جائیگا۔ بعد ازاں کیس کی سماعت دو ہفتوں تک کیلئے ملتوی کر دی گئی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button