وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب کے مختلف علاقوں میں رین ایمرجنسی نافذ کر دی گئی

18

لاہور -17 جولائی:……وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب کے مختلف علاقوں میں غیر معمولی طوفانی بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے ہنگامی صورتحال نافذ کر دی گئی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں، سیلاب اور طغیانی کی لپیٹ میں آئے علاقوں میں ”رین ایمرجنسی“نافذ کرنے کی ہدایت کی تھی۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ضلعی انتظامیہ، پولیس، ریسکیو 1122 سمیت دیگر تمام ادارے عوام کو سیلابی صورتحال سے بچانے کیلئے متحرک رہنے کا حکم دیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کشتیوں کے ذریعے عوام کی مدد کا سلسلہ بھی جاری رکھنے، پولیس کو گشت بڑھانے اورضلعی انتظامیہ کو امدادی اداروں کی معاونت کا حکم دیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے عوام کو تالابوں، نہروں، ندی نالوں سے دور رہنے اور والدین بچوں کو بارشی پانی میں نہ نہانے پرسختی سے عمل کرانے کی اپیل کی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے خستہ حال عمارتوں اور نشیبی علاقوں میں خصوصی حفاظتی انتظامات کرنے، ہسپتالوں کو ہائی الرٹ رہنے، فیلڈ ہسپتالوں سمیت تمام متعلقہ طبی مشینری کو شہریوں کی مدد کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اداروں سے تعاون کریں، اعلانات اور ہدایات پر عمل کریں تاکہ جانی نقصانات سے بچا جا سکے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ غیر معمولی طوفانی بارشوں اور سیلابی صورتحال پر پنجاب کے مختلف علاقوں میں رین ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے۔ سرکاری ادارے جذبے اور انتہائی محنت سے کام کرے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ انتظامیہ کوعوام کو بذریعہ سائرن اور اعلانات آگاہ رکھنے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے اپیل کی کہ عوام اداروں سے تعاون کریں، حفاظتی ہدایات پر عمل کریں۔

Comments are closed.