اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں پھر گولیاں برسا دیں ، 3 فلسطینی شہید

0

مقبوضہ بیت المقدس : اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے میں ظالمانہ کارروائی کے دوران تین فلسطینیوں کو گولیاں مار کر شہید کر دیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق صیہونی فورسز نے جینن شہر میں جھڑپوں کے دوران فائرنگ کر دی جس کی زد میں آ کر تین کار سوار شہید اور دیگر آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔

فلسطینی محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ ایک شخص کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔ مغربی کنارے میں بائیس مارچ سے اب تک تیس فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں عرب میڈیا کی خاتون صحافی بھی شامل ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.