روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت کم ہوگئی

0

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت کم ہوگئی

انٹر بینک میں ڈالرکی قیمت بلند ترین سطح سے 12 روپے 20 پیسے کم ہوچکی ہے، 3 فروری کو انٹر بینک میں ڈالر 276 روپے 58 پیسے کی ریکارڈ سطح پر تھا۔
اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں ایک روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 267 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی، 1 روپے 38 پیسے کمی کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 263 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے، گزشتہ روز انٹر مارکیٹ میں ڈالر 264.38 روپے پر بند ہوا تھا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر بلند ترین سطح سے 16 روپے کم ہوچکاہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 فروری کو 283 روپے کی سطح پر تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.