الیکشن کی تاریخ دینا الیکشن کمیشن کا اختیار نہیں، الیکشن کمیشن
واضح رہے کہ 10 فروری کو اہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو پنجاب میں الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرنے کا حکم دے دیا تھا۔
عدالت عالیہ نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ الیکشن کمیشن گورنر پنجاب سے مشاورت کے بعد نوٹی فکیشن جاری کرے، پنجاب اسمبلی کے انتخابات میں 90 دن کے آئینی مینڈیٹ سے تاخیر نہ کی جائے، الیکشن کمیشن 90 دن میں الیکشن کروانے کا پابند ہے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سنگل بینچ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا، قانون کے مطابق الیکشن کی تاریخ دینا الیکشن کمیشن کا اختیار نہیں۔
الیکشن کمیشن نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ الیکشن کی تاریخ سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، درخواست کے فیصلے تک سنگل بینچ کے فیصلے کو معطل کیا جائے۔
الیکشن کمیشن نے الیکشن کی تاریخ سے متعلق سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف ہائیکورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی۔ اپیل میں الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف اور گورنر پنجاب کو فریق بنایا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز گورنر پنجاب میاں بلیغ الرحمان نے بھی الیکشن سے متعلق سنگل بینچ کے فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کررکھا ہے۔