اہم خبریںپاکستان

نشتر اسپتال میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 57 ہوگئی

ملتان: نشتر اسپتال کے ترجمان ڈاکٹر عرفان نے کہا ہے کہ اسپتال میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 57 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 48 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید 7افراد جاں بحق ہوئے۔فوکل پرسن نشتر اسپتال کا مزید کہنا تھا کہ مقامی سطح پر مزید 31افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی اور اب تک مقامی سطح پر کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 223 ہو گئی ہے۔ نشتر اسپتال سے کورونا وائرس کے 85 مریض ڈسچارج ہوچکے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان میں عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 43 ہزار 966 ہو گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button