نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے میچ (کل) اتوار کو ڈونیڈن میں کھیلا جائے گا

0

نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے میچ کل(اتوار کو)ڈونیڈن میں کھیلا جائے گا ، بنگلہ دیشی ٹیم ان دنوں دورہ نیوزی لینڈ پر ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف تین ون ڈے اور تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کھیلے گی ،

نیوزی لینڈ کو ٹام لیتھم لیڈ کریں گے جبکہ بنگلہ دیش کی ٹیم نجم الحسین شنٹو کی زیر قیادت میدان میں اترے گی ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ 20 دسمبر کو نیلسن جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 23 دسمبر کو نیپئر میں کھیلا جائے گا

Leave A Reply

Your email address will not be published.