ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان نے اربن پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ کی زیر نگرانی جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی دورہ کیا
انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ نصیرآبادڈویژن16نومبر
ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان نے اربن پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ کی زیر نگرانی جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی دورہ کیا، جن میں بلیک ٹاپ روڈ خان واہ ٹو گوٹھ تیمور خان جمالی اور گوٹھ رحیم خان جمالی کی اسکیمات شامل تھیں۔ دورے کے دوران سب ڈویژنل آفیسر اربن پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ گہرام خان کٹوہر نے ڈپٹی کمشنر کو منصوبوں کی موجودہ صورتحال، معیار اور تکمیل کے مراحل سے متعلق آگاہی فراہم کی۔ ڈپٹی کمشنر نے ہندو مندر کی تزئین و آرائش، سولر اسٹریٹس کی تنصیب، سیوریج سسٹم کی بحالی، ٹف ٹائل بچھانے اور دیگر ترقیاتی امور کا موقع پر معائنہ کیا۔ اس موقع پر امتیاز علی کُرد بھی ان کے ہمراہ تھے۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے ضلع جعفرآباد میں کیریئر ڈرین ٹو اور آؤٹ فال ڈرین کے نکاسِ آب کے نظام، بندوں کی مضبوطی اور بحالی کے کام کا جائزہ لیا۔ سب ڈویژنل آفیسر ایریگیشن ڈرینیج عابد علی کھوسہ نے انہیں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ محکمہ ایریگیشن نے ڈرینیج سسٹم کی بحالی اور بندات کی مضبوطی کے تمام کام محکمے کے معیار کے مطابق مکمل کیے ہیں اور تمام تعمیراتی سرگرمیوں کی سخت مانیٹرنگ کی گئی ہے تاکہ پی سی ون کے مطابق منصوبے بروقت مکمل ہو سکیں۔ قیصر واہ فیز ٹو کی لائننگ بھی مکمل کر لی گئی ہے۔کریم بخش جویا بھی اس موقع پر موجود تھے ڈپٹی کمشنر خالد خان نے کہا کہ افسران کی موجودگی میں مفادِ عامہ کے جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع انتظامیہ کی کوشش رہی ہے کہ تمام ترقیاتی منصوبوں کا وقتاً فوقتاً جائزہ لیا جائے کیونکہ یہ حکومتی سطح پر جاری مفادِ عامہ کے اقدامات کا اہم حصہ ہیں جن کے نتائج دور رس ثابت ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی بہتری کے لیے منصوبوں کی کڑی مانیٹرنگ کرنا ہماری اولین ترجیح ہے اور ان شاء اللہ تمام ترقیاتی اسکیمیں پی سی ون کے مطابق اعلیٰ معیار کے ساتھ مکمل کروائی جائیں گی۔ ڈپٹی کمشنر نے بحالی واٹر سپلائی اسکیم ترکش ہاؤسنگ اسکیم ڈیرہ اللہ یار کا بھی دورہ کیا اور متعلقہ حکام کو مزید بہتری کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔
Comments are closed.