اگر عوام مہنگائی کیخلاف باہر نکلی تو لوگ بھوک سے مریں گے ، ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ
اوستہ محمد : نیشنل ڈیموکرٹیک پارٹی کے سربراہ وبلوچ بزرگ قوم پرست رہنماء ڈاکٹرعبدالحئی بلوچ نے کہاہے کہ اگر عوام مہنگائی کے خلاف باہرنہیں نکلی تو لوگ بھوک سے مریں گے اور خودکشی کرنے پرمجبور ہونگے،موجودہ حالات میں ہرمکتبہ فکر کو اس مہنگائی کے خلاف نکلناچاہیے،عوام کی چیخیں نکل گئی ہے حکمرانوں کو عوام کی کوئی فکر نہیں ہے،ملک کو آئی ایم ایف کے آگے گروی رکھاگیاہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے آن لائن سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ بجٹ پیش ہونے کے بعد بار بار مہنگائی کرنا سمجھ سے بالا تر ہے عوام کی اس ظالم حکمران نے چیخیں نکال دیں ہیں۔ ایک مہنے کے اندر پٹرول۔ بجلی۔ڈیزل مہنگا کرنا حیرت ہے اس کے علاوہ یوٹیلٹی کی چیزیں مہنگا کرنا ظلم کی انتہا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں عبدلحی بلوچ نے کہا کہ عوام ویسے بھوک میں مریں گے اس سے بہتر ہے کہ وہ روڈوں پر آئیں بے شک حکمران ان کو گولیوں سے اڑائیں اس زندگی سے موت بہتر ہے۔ حی بلوچ نے کہا کہ حکمران اپنے اخراجات کم کرنے کی بجائے ٹیکس پہ ٹیکس اور مہنگائی کو بڑھا تے جا رہے ہیں ملک کی عوام کو آئی ایم ایف کے آگے گروی کر رکھا ہے انہوں نے کہا سیاستدان کا احتجاج تو ہے لیکن عوام کو اب نکلنا ہوگا تاجروں کو بلکہ ہر طبقہ کو نکلنا ہے ورنہ برے نتائج ملیں گے عوام کو اب مزید خود کشیاں ہونگی اللہ پاک رہم کرے اس مظلوم عوام پر اور ظالم حکمران کا خاتمہ کرے تب سکون ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ اپنے امین اور صادق کہنے والا خو بے ایمان ہے ہم سببکو ملکر جدو جہد کرنا چاہیے اس حکومت کے خاتمے کے لیے۔