منی لانڈرنگ کیس:نورا فتیحی ٹیم کا وضاحتی بیان ، متاثرہ قرار دیدیا
ممبئی ( شوبز ڈیسک ) اداکارہ گزشتہ روز انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ میں طلبی پر حاضر ہوئیں اور منی لانڈرنگ کے معاملے میں اپنا بیان ریکارڈ کروایا۔وضاحتی بیان میں ٹیم نے مؤقف اختیار کیا کہ نورا فتحی خود اس کیس میں متاثرہ ہیں اور وہ حکام سے تعاون کررہی ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ نورا فتیحی سے متعلق میڈیا میں کئی طرح کی افواہیں زیر گردش ہیں لیکن وہ خود معاملے کی متاثرہ اور گواہ ہیں، وہ تفتیشی حکام کیلئے معاون و مدد گار ہیں۔