مہوش حیات نے فالوورز کو خبر دار کردیا
کراچی ( شوبز ڈیسک ) مہوش حیات نے گزشتہ روز انسٹا گرام پر اپنی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی جس میں اُنہیں مغربی لباس پہنے مِرر سیلفی لیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ۔ مہوش حیات کا اپنی اس تصویر کے کیپشن میں مداحوں کو خبردار کرتے ہوئے لکھنا تھا کہ ‘خبردار! ہو سکتا ہے آپ میرے پیار میں مبتلا ہو جائیں۔ تعریفی کمنٹس میں اُن کے مداحوں کا کہنا ہے کہ وہ پہلے ہی سے اُن کے پیار میں گرفتار ہیں۔