بلوچستان

جماعت اصلاح المسلمین رضا محمد انگاریہ برانچ کی 2026 کے لیے نئی تنظیمی باڈی تشکیل

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
اوتھل، 17 جنوری
جماعت اصلاح المسلمین برانچ رضا محمد انگاریہ گوٹھ زیرو پوائنٹ ضلع لسبیلہ زون ون کا اہم تنظیمی اجلاس ضلعی جنرل سیکرٹری مولوی غلام سرور انگاریہ طاہری کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں سال 2026 کے لیے نئی تنظیمی باڈی تشکیل دی گئی۔
اجلاس میں مشاورت کے بعد محمد الیاس طاہری کو صدر، حبیب اللہ طاہری کو نائب صدر اور عبدالستار طاہری کو جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا۔ دیگر عہدیداران میں رسول بخش طاہری، نصیر احمد طاہری، عبداللطیف طاہری، تنویر احمد طاہری اور حاصل خان طاہری شامل ہیں۔
مولوی غلام سرور انگاریہ نے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نئی باڈی جماعت کے دینی، اصلاحی اور فلاحی مقاصد کو مؤثر انداز میں آگے بڑھائے گی۔ اجلاس کے اختتام پر خصوصی دعا بھی کی گئی۔

Related Articles

Back to top button