بلوچستان کے 32 اضلاع میں بلدیاتی الیکشن 29 مئی کو کرانے کے انتظامات مکمل کرلئے ہیں : الیکشن کمشنر

0

کوئٹہ : صوبائی الیکشن کمشنر فیاض حسین مراد نے کہا ہے کہ بلوچستان کے 32 اضلاع می بلدیاتی الیکشن اپنے شیڈول کے مطابق 29 مئی کو کرانے کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں جبکہ دو اضلاع کوئٹہ اور لسبیلہ میں الیکشن کرانے کی تاریخ کا فیصلہ 27 اپریل تک کرلیا جائے گا کاغذات نامزدگی وصول کرنے کا عمل آج سے شروع کیا جارہا ہے جو اٹھارہ اپریل تک جاری رہے گا۔یہ بات انہوں نے جمعہ کو اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی، انہوں نے کہاکہ بلدیاتی الیکشن رکوانے کی تمام درخواستوں کو بلوچستان ہائیکورٹ نے مسترد کرتے ہوئے انتیس مئی کو پرامن الیکشن کرانے کی ہدایت دیں ہیں کوئٹہ اور لسبیلہ کے علاوہ تمام اضلاع کی آٹھ سو اٹھتیس یونین کونسلوں ،پانچ ہزار تین سو پینتالیس دہی وارڈز ،پچاس میونسپل کمیٹیوں،سات مونسپل کارپوریشن کے نامزد امیدواروں کی فہرستیں انیس اپریل کو جاری کی جائے گی،جس کیلئے ایک سو ستاسی ریٹرنگ افسران،تین سو انتالیس اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران کو تعینات کردیا گیا ہے جنرل نشستوں پر برائے راست انتخاب ہو گاتمام یونین کونسلز میں خواتین کی 33 فیصد کسان کے لئے 5 فیصد اور غیر مسلم کے لئے 5 فیصد نشستیں مختص کی گئی ہیں تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز آر او ہونگے ،چیف سیکرٹری بلوچستان نے سیکورٹی کے بھر پور انتظامات کرانے کی یقین دھانی کرائی ہے، یونین کونسل کیلئے ایک ہزار سے پندرہ سو کی آبادی ہونی چاہئے کوئٹہ میں سیاسی جماعتوں کے اعتراضات کے بعد میڑو پولیٹن کارپوریشن کے حلقے 61 سے بڑھا کر87 کردئے گئے ہیں،صوبائی الیکشن کمشنر نے کہا کہ انیس اپریل کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری ہونے کے بعد بیس سے بائیس اپریل تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جائے گی جن کے خلاف اعتراضات تئیس سے چھبیس اپریل تک دائر کئے جاسکتے ہیں دائر درخواستوں پر فیصلہ ستائیس سے تیس اپریل تک سنائے جائیں گے جبکہ یکم مئی کو نظرثانی شدہ فہرستیں آوازیں کی جائیں گی دو مئی تک نامزد امیدوار اہنے انتخابی عمل سے دستبردار ہوسکے گے بلدیاتی الیکشن لڑنے والے امیدواروں کو تین مئی کو انتخابی نشان الاٹ کردئے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ 7 مئی کو امیدواروں کو انتخابی نشانات دیئے جائیں گے اور 29 مئی کو بلوچستان کے کوئٹہ اور لسبیلہ کے علاوہ پورے بلوچستان کے تمام اضلاع میں پولنگ ہوگی، انہوں نے کہاکہ بلدیاتی یونٹس کی تعداد بلوچستان کے 32 اضلاع میں یونین کونسلز کی تعداد 838 ہے، بلوچستان کے 32 اضلاع میں دیہی وارڈز کی تعداد 5345 ہے، بلوچستان کے 32 اضلاع میں اربن/شہری وارڈز کی تعداد 914 ہے، بلوچستان کے 32 اضلاع میونسیپل کارپوریشن کی تعداد 7 ہے،، انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے 32 اضلاع میں میونسپل کمیٹیوں کی تعداد 49 ہے، بلوچستان میں ریٹرننگ افسران کی تعداد 187 جبکہ اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران کی تعداد 339 ہے، انہوں نے کہاکہ یہ بات واضع کی جاتی ہے کہ ہائی کورٹ بلوچستان کے حکم کے مطابق ضلع پشین کے میونسپل کمیٹی حرمزئی کے 19 بلاکوں کے انتخابی فہرستوں کو اپڈیٹ کرنا ہے جو جولائی کے آخر تک مکمل ہوجائیں گے۔ لہذا الیکشن کمیشن نے ضلع پشین کے میونسپل کمیٹی حرمزئی میں بلدیاتی انتخابات کو ملتوی کر دیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.