عالیہ بھٹ نے صدیوں سے چلتی آ رہی دلہن میک اپ کی رسم توڑ دی
ممبئی : فیشن کے معاملے میں ہر دن کے ساتھ اپ ٹو ڈیٹ رہنے والی بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ نے شادی پر دْلہن میک اپ کرنے کی روایت توڑ دی ہے۔
29 سالہ عالیہ بھٹ نے دْلہنوں کو کیے جانے والے بھاری بھرکم میک کو نظر انداز کر کے نئی روایت قائم کی ہے ۔عالیہ بھٹ ایک خوبصورت دْلہن بنی تھیں مگر اْن کے چہرے پر میک اپ نام کی کوئی چیز نظر نہیں آ رہی ہے۔
عالیہ بھٹ کے ‘نو میک اپ لْک برائیڈ’ کے چرچے بھارتی میڈیا پر خوب ہو رہے ہیں، عالیہ بھٹ کے بغیر میک اپ کے دْلہن بننے پر مداح بھی تعریفیں کر رہے ہیں۔