دوسروں کے لیے بہت کام کرلیا : امیتابھ بچن

0 34

بالی وڈ شہنشاہ امیتابھ بچن  کا کہنا ہےکہ انہوں نے دوسروں کے لیے بہت کام  کرلیا۔امیتابھ بچن کا شمار بالیووڈ کے نامورفنکاروں میں ہوتا ہے جنہیں 20 ویں صدی کا عظیم فنکار قراردیا جاتا ہے۔

امیتابھ بچن نے حال ہی ریلیز ہونے والی فلم جھنڈ میں ‘وجے برسے’ کا کردارنبھایا جس کی  ان کے مداحوں نے خوب تعریف کی۔

امیتابھ شوبز کی مصروفیات کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی کافی متحر ک  نظر آتے ہیں۔اداکار نے حال  ہی میں ہندی زبان میں ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے کہا کہ دوسروں کے لیے بہت کام کرلیا، اب اپنے لیے کچھ کرنے جارہا ہوں۔

بگ بی کی ٹوئٹ دیکھ کر  مداحوں  نے اس پر اپنے رد عمل کا اظہار بھی کیا۔

سونندہ نامی مداح نے امیتابھ بچن کی ٹوئٹ پر  ردعمل دیتے ہوئے محبت کا اظہار کیا اور کہا کہ’سرجی ابھی آپ آرام کیجیے گڈ نائٹ‘۔

ایک مداح نے رواں سال کو امیتابھ بچن کا سال قرار دیتے ہوئے کہا کہ مجھے 70 اور 80 کی دہائی کی یاد دلاتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.