برطانوی پارلیمنٹ میں پولیس کو مزید اختیارات دینے کا بل پیش، خواتین کا بڑا مظاہرہ

0

لندن  : برطانوی پارلیمنٹ میں پولیس کو مزید اختیارات دینے کا بل پیش کر دیا گیا جس کے خلاف خواتین نے پارلیمنٹ کے باہر بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں بل کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔

برطانیہ میں پولیس اہلکار کے ہاتھوں خاتون کے ساتھ زیادتی اور قتل کے بعد سے مظٓاہروں کے سلسلہ جاری ہے۔ پارلیمنٹ میں مظاہروں کے حوالے سے پولیس کو مزید اختیارات دینے کا بل پیش کردیا گیا، خواتین نے پارلیمنٹ کے باہر”بل کو ختم کرو” اور ہماری حفاظت کون کرے گا   کے نعرے لگائے۔

خواتین مظاہرین نے وزیراعظم ہاؤس اور پولیس ہیڈ کوارٹرز کا بھی گھیراو کیا، برطانوی خواتین میں پولیس کو مزید اختیارات دینے سے متعلق بل پر تحفظات ہیں، جس کے سبب نیا تنازع کھڑا ہو گیا ہے۔ مظاہرین کی بڑی تعداد نے ہاتھوں میں بینز ر اٹھا کر بل کے خلاف شدید نعرے بازی کی جس کے بعد پولیس نے متعدد مظاہرین کو گرفتارکرلیا۔ پارلیمنٹ میں پیش بل منظور ہونے کی صورت میں پولیس کو مظاہروں کا وقت طے کرنے، رہائشی افراد کی شکایت پر مظاہرے ختم کرنے کا اختیار حاصل ہوجائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.