اہم خبریںبلوچستان

حکمران ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے کردار ادا کریں ، جمعیت نظریاتی

کوئٹہ : جمعیت علما اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستار شاہ چشتی نے کہا کہ حکمران ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے کردار ادا کریں عمران خان نے اقتدار سے قبل عافیہ کی رہائی کا جو وعدہ کیا تھا اپنے وعدوں کو نبھائے امت کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے لئے آواز بلند کرنا تمام امت مسلمہ کافریضہ ہے نام نہاد حقوق نسواں اور انسانی حقوق کی علمبردار امریکہ کی لونڈی بن چکی ہے کیوبا اور بھارتی جیلوں میں عورتوں کی عزتیں تار تار ہورہی ہے سالہا سال سے جیل کی کال کوٹھری میں بند اور تمام بنیادی حقوق سے بھی محروم رکھا گیا ہے خصوصاڈاکٹر عافیہ صدیقی کی زندگی اور قیدناحق کے دوران انسانیت سوز تشدد، متعصبانہ رویہ اور ناروا سلوک پر آج تک عالمی دنیاگونگےبہرےشیطان بن کرخاموشی کا کردار ادا کرہے ہیں انہوں نے کہا کہ اگرامت اپنی مسلمان بہن عافیہ صدیقی کی رہائی کے لئے متحد ہوجاتی تو ڈاکٹرعافیہ صدیقی کو اب تک قیدمیں نہیں رکھا جا سکتا تھا پتہ نہیں کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے معاملہ میں ہمارے حکمران کب سنجیدہ ہوں گے چند دن پہلے بھی اس امریکی جیل میں عافیہ صدیقی پر انتہائی خطرناک گرم پانی سے بھرا ہوا کپ پھنکنےکی علاوہ عافیہ صدیقی سے مختلف قسم کےمظالم ڈایا گیا یہ سب کچھ جیل میں امریکی انتظامیہ کی ایما پر پرتشدد حملوں اور شدید تکالیف سے دوچار ہے انہوں نے کہا کہ عافیہ صدیقی کو امریکہ کی قید سے رہائی ملنے کے لیے حکمران اٹھے کل اللہ تعالی کے سامنے ضرور جوابدہ ہوگی تاکہ زندگی کی آخری ایام اپنے بچوں کے ساتھ زندگی گزار سکے بہت سے قیدیوں کو رہائی مل گئی. معافی کا اعلان ہوچکے لیکن ڈاکٹر عافیہ صدیقی اب تک اسارت میں ہے آخر کیوں ایسا ہورہا ہے.جوہمارے حکمرانوں اوراسلامی دنیا کی حکمرانوں کیلئے ڈوب مرنےکامقام ہےاگرکوءامریکی عورت یامغرب ویورپی خاتون کسی اسلامی ملک میں قیدہوتاتوعالمی میڈیااوردنیا کیایوں خاموش ہوتی جیسااسلامی دنیا کے حکمران ولیڈران عافیہ اورعراق فلسطین بھارت کشمیرمیں مسلم خواتین قیدیوں سے ہوتاہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button