آرمی چیف کا فرنشیئر کور خیبرپختونخوا نارتھ ہیڈکوارٹر کادورہ ‘یادگارشہداء پر پھول چڑھائے
راولپنڈی: چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فرنشیئر کور خیبرپختونخوا نارتھ ہیڈکوارٹر کادورہ کیا، انہوں نے یادگارشہداء پر پھول چڑھائے شہداء اور اہلخانہ کو خراج تحسین پیش کیا جبکہ ایف سی میوزیم اور فورٹ گیلری کادورہ کیا جس کو عوام کیلئے بھی کھول دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا نارتھ ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا، دورے کے موقع پر آرمی چیف نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور انہوں نے ایف سی میوزیم اور فورٹ گیلری کابھی دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا کہ ایف سی میوزیم اور فورٹ گیلری کو عوام الناس کیلئے کھول دیا گیا ہے جبکہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ افسرو اور فرنٹیئر کور کے اہلکاروں سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ ملک میں امن اور استحکام کے قیام میں ایف سی کی خدمات قابل تحسین ہیں۔ آرمی چیف نے شہداء اور ان کے اہلخانہ کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔(اح+م ا)