کوئٹہ بر قی لائنوں کی مرمت کے سلسلے میں بجلی بند رہے گی ، کیسکو

0
کوئٹہ: کوئٹہ الیکٹر ک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق برقی تنصیبات اور لائنوںپر ترقیاتی کاموںاور ضروری مرمت کے سلسلے میں 16اکتوبرکومری آبادگرڈاسٹیشن کے سٹی فیڈرسے صبح10بجے سے ایک بجے دن تک جبکہ گنداخہ گرڈسے صبح8بجے تا دوپہر2بجے اورعلی زئی گرڈسے صبح11بجے سے سہ پہر3بجے تکبجلی بندرہے گی۔
اسی طرح 17اکتوبرکو(بروزاتوار)مری آبادگرڈاسٹیشن کے طوغی، گلستان روڈ،سدرن کمانڈ، نیو لیاقت بازارایکسپریس، واسا فیڈروں سے صبح10بجے سے دوپہر2بجے تک نیز اُسی روزکوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کےایف سی، اسٹیڈیم، سورج گنج بازار، ایم ای ایس، کینٹ فیڈروں سے ایک بجے دن سے چاربجے شام تک بجلی بندہوگی۔علاوہ ازیں 18اکتوبرکوکوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے بروری اور شیخ ماندہ گر ڈکے دوستین فیڈروں سے صبح7بجے سے صبح`10بجے تک جبکہمری آبادگرڈاسٹیشن کے طوغی روڈفیڈرسے صبح11بجے سے دوپہر2بجے تکبجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔زحمت کیلئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت کی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.