وزیراعظم کا چینی کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کیخلاف سخت کارروائی کا حکم

0

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے چینی کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا حکم دیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرِ صدارت چینی کی قیمت اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف اقدامات سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، شہزاد اکبر اور معاون خصوصی شہباز گل سمیت پنجاب کے صوبائی وزیر صنعت اور چیف سیکریٹری پنجاب نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

اجلاس میں وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی کہ ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری میں ملوث افراد  کے خلاف قانونی کارروائی  کا عمل شروع ہے، شوگر ملز پر سی سی ٹی وی کیمرے بھی  لگا دیے گئے ہیں، گنے کی مقدار اور پیدا شدہ چینی کی نگرانی کی جا ئے گی جبکہ تمام شوگر ملز سے کرشنگ کے دوران روزانہ کی بنیاد پر معلومات  جمع کی جائیں گی۔

وزیراعظم عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چینی کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری  کے خلاف  سخت قانونی کارروائی کی جائے، شوگر ملز کی نگرانی  کے لیے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کا نفاذ یقینی بنایا جائے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ ناجائز منافع کمانے والے غریب عوام کے دشمن ہیں، ریاست ان عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.