سعودی عرب نے مسافروں کیلئے آسٹرا زینیکا کے بعد فائزر ویکسین کی بھی منظوری دیدی
اسلام آباد : سعودی حکومت نے فائزر کوروناویکسین کی بھی منظوری دیدی ہے جس کے بعدآسٹرازینیکا لگوانے والوں کے علاوہ دیگر بھی سعودی عرب کا سفر کر سکیں گے۔
رپورٹ کے مطابق حج و عمرہ سمیت سعودی عرب جانے والے مسافروں کو مزید سہولت میسر آ گئی ہے، قبل ازیں سعودی عرب میں صرف ان مسافروں کو آنے کی اجازت تھی جنہوں نے آسٹرا زینیکا لگوائی تھی۔
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ سعودی عرب جانے والے 18 سال سے زائد عمر کے افراد آسٹرازنیکا لگوا سکیں گے ۔ سعودی حکومت کا نیا فیصلہ سامنے آنے کے بعد افائز رویکسین لگوانے والے پاکستانی بھی سعودیہ کا سفر کرنے کے مجاز ہوں گے۔