حب29جون:ضلع حب میں مقدمات کی مؤثر تفتیش کے لیے ایس پی سید فاضل شاہ بخاری کی زیر صدارت ضلع حب کے تمام تھانوں کے تفتیشی افسران کے ساتھ ایک اہم میٹنگ منعقد کی گئی، جس میں زیرِ تفتیش مقدمات اور تفتیش کے مجموعی نظام کا تفصیلی جائزہ لیا گیامیٹنگ کے دوران ایس پی حب نے تمام تفتیشی افسران کو احکامات جاری کی گئیں کہ مقدمات کی تفتیش کے عمل کو تیز تر اور شفاف بنایا جائیشہادتوں کو مقررہ وقت میں اکٹھا کیا جائے تاکہ قانونی کارروائی متاثر نہ ہوحاصل شدہ ثبوت، نمونے اور دیگر مواد کو متعلقہ فرانزک لیبارٹریز میں بروقت بھجوایا جائے اورتمام مقدمات کے چالان عدالت میں وقت پر جمع کرانے کو یقینی بنایا جائیایس پی حب نے واضح کیا کہ تفتیشی عمل میں تاخیر نہ صرف انصاف میں رکاوٹ بنتی ہے بلکہ محکمانہ ساکھ کو بھی متاثر کرتی ہے، لہٰذا تمام افسران اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ذمہ داری سے فرائض سرانجام دیں اس موقع پر ایس پی حب نے احکامات جاری کئے کہ ضلع حب میں پہلی مرتبہ انویسٹی گیشن ٹیم کو دیگر امور سے علیحدہ کر کے صرف تفتیش پر مامور کیا جا رہا ہے، تاکہ تفتیشی افسران مکمل توجہ کے ساتھ مقدمات کی تفتیش مکمل کر سکیں۔ اس اقدام سے مقدمات کے حل میں نمایاں بہتری اور شفافیت آئے گی۔
Related Articles
Check Also
Close
-
کراچی کے مختلف علاقوں میں بارشJuly 26, 2022




