مقامی حکومتوں میں بھی ہماری پارٹی کے امیدوار کامیاب ہوں گے : ضیا لانگو

0

کوئٹہ : صوبائی مشیر داخلہ وقبائلی امور و پی ڈی ایم اے میر ضیاءاللہ لانگو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ صوبائی حکومت صوبہ بلوچستان میں پر امن بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لئے بھرپور اقدامات اٹھارہی ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی اور الخالد پینل کے بیچ اتحاد مضبوط ہے اور دونوں ایک ہیں انہوں نے کہا کہ ہم کلی نیچاری اور کلی خدابخش زئی کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہماری پارٹیوں اور امیدوار پر اعتماد کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ الخالد پینل اور بلوچستان عوامی پارٹی قلات میں بھی اپنے عوام سے یہی توقع رکھتی ہیں کہ وہ ہمارے ہی امیدوار کو کامیاب بنائےںگے انہوں نے کہا کہ قلات کے عوام بلوچستان عوامی پارٹی اور الخالد پینل کو کامیاب بناکر سب کو یہ پیغام دینگے کہ ہم نے مفاد پرست ٹولہ کو ہمیشہ کے لیے مسترد کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ آنے والے ادوار میں کامیابی انشا اللہ بلوچستان عوامی پارٹی و الخالد پینل اور ہمارے عوام کی ہے جنہوں نے حق اور سچ کا ساتھ دیا انہوں نے کہا کہ نئی قلات لوکل گورنمنٹ میں بھی چیئرمین ہمارے ہی امیدوار ہونگے صوبائی مشیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ جس طرح موجودہ صوبائی حکومت عوام کی خدمت میں تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے ویسے ہی ہمارے امیدوار کامیاب ہوکر اپنے عوام کی خدمت جاری و ساری رکھیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.