جو روٹ نے انگلش ٹیم کی کپتانی سے دست برداری کا اعلان کر دیا

0

انگلینڈ : انگلش ٹیسٹ کپتان جو روٹ نے کپتانی سے دستبرداری کا اعلان کر دیا ہے، ویسٹ انڈیز کے خلاف انگلینڈ کو ٹیسٹ سیریز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔

جو روٹ نے 64 ٹیسٹ میچز میں انگلینڈ کی کپتانی کی جس میں 27 مرتبہ انگلش ٹیم فاتح رہی، بطور کپتان انہوں نے چودہ سنچریوں کی مدد سے پانچ ہزار دو سو پچانوے رنز سکور کیے ۔

جوروٹ کا کہنا ہے کہ انگلش ٹیم کی کپتانی اعزاز کی بات تھی، مشکل فیصلہ لینے کا یہ درست وقت ہے۔ گزشتہ دو سیریز میں انگلینڈ کو آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.