شاداب خان نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی
لاہور : پاکستان کے مایہ ناز کرکٹر شاداب خان نے بھی عمرے کی سعادت حاصل کرلی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے حرم پاک میں لی گئی اپنی تصویر شیئر کی ، جس کے عقب میں بیت اللہ اور بلند ترین کلاک ٹاور بھی نظر آرہا ہے۔
لیگ سپنر شاداب خان نے عمرہ ادا کرنے کی خبر سوشل میڈیا پر ایک تصویر اپ لوڈ کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو دی۔شاداب خان کو تصویر میں احرام باندھے خانہ کعبہ کے سامنے بیٹھے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
تصویر کے ساتھ لکھے گئے کیپشن میں کرکٹر شاداب خان نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ میں نے عمرہ ادا کیا ہے۔
شاداب خان نے یہ بھی لکھا کہ عمرے پر انہوں نے اپنے ملک، انسانیات، امن، ترقی اور سب سے بڑھ کر سب کی صحت کیلئے دعائیں کی ہیں۔