وزیراعظم عمران خان آج ضلع نوشہرہ سے زیتون کی شجرکاری مہم کا آغاز کریں گے

0

اسلام آباد  : وزیر اعظم عمران خان آج ضلع نوشہرہ سے زیتون کی شجرکاری مہم کا آغاز کریں گے۔ وزیر اعظم آفس کے مطابق زیتون کی شجرکاری 10 بیلین ٹری سونامی پروگرام کا حصہ ہوگی، ملک بھر میں موزوں مقامات پر زیتون کی شجر کاری کی جائے گی، زیتون کی کاشت کا فروغ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، اس سے نہ صرف کاشتکار خوشحال ہوگا بلکہ اس سے قیمتی زرمبادلہ کی بھی بچت ہوگی۔

وزیر اعظم آفس کے مطابق وزیر اعظم کو اس منصوبہ سے متعلق بریفنگ دی جائے گی، عمران خان اس موقع پر اظہار خیال بھی کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.