آل مکران سپورٹس فیسٹیول کا گوادرسٹیڈیم میں افتتاح
گوادر : آل مکران سپورٹس فیسٹیول 2021کاافتتاح گزشتہ روز سینیٹر اسحاق کرکٹ سٹیڈیم گوادر میں ہوگیا ،افتتاحی تقریب میں بلوچی میوزیکل شو کا اہتمام کیا گیا اورغبارے فضا میں چھوڑے گئے ،تقریب میں سرکردہ سیاسی افراد ، سول انتظامیہ کے افسروں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ایونٹ میں ایران کی چابہار کرکٹ ٹیم سمیت 18ٹیمیں شرکت کررہی ہیں جبکہ ایونٹ میں کرکٹ کے علاوہ فٹ بال ، والی بال اور بیڈ منٹن کے مقابلے ہوں گے ،فائنل مقابلے 23مارچ کو شیڈول ہیں ۔