ایم پی بھنڈارا میموریل پولو کپ کا فائنل اے ایس سی کی ٹیم نے جیت لیا
راولپنڈی : ایم پی بھنڈارا میموریل پولو کپ کا فائنل اے ایس سی کی ٹیم نے جیت لیا۔ چیف ایگزیکٹو مری بروری کمپنی اسفند یار بھنڈارا کہتے ہیں کھیل صحت مند معاشرے کے فروغ کا باعث ہیں۔
117 ویں ایم پی بھنڈارا میموریل پولو کپ کا فائنل، پی اے ایف اور اے ایس سی کی ٹیموں کے درمیان زور کا جوڑ، فتح اے ایس سی کے نام رہی۔ ریس کورس پارک راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے خوب مہارت دکھائی اور ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر خوب حملے کیے۔
شائقین بھی بڑی تعداد میں میچ دیکھنے آئے اور خوبصورت کھیل پیش کرنے پر کھلاڑیوں کو خوب داد دی۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹیو ایم پی بھنڈارا نے کہا کہ صحت مند معاشرے کے لیے کھیلوں کا فروغ انتہائی ضروری ہے۔
میچ کے موقع پر ملٹری بینڈ کی شاندار پرفارمنس نے بھی شہریوں کے دل موہ لیے۔ تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی نے فاتح ٹیم کو ٹرافی سے نوازا۔