شوبزمیں ہمارے پاس صلاحیت کی کمی نہیں :مینال خان
لاہور : ا داکارہ و ماڈل مینال خان نے کہا ہے کہ شوبز میں ہمارے پاس باصلاحیت افراد کی کمی نہیں،نئے فنکاروں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کیلئے سینئراداکارہ اپناکردار اداکر سکتے ہیں ۔ خان نے ایک انٹرویو میں کہا کہ لالی ووڈ کی ترقی کیلئے ہمیں پوری دنیا کے ساتھ مشترکہ فلم سازی کو فروغ دینا ہوگا، اس سے فلم کیلئے نئی مارکیٹ کے ساتھ کچھ سیکھنے اور کرنے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ اداکاری، رقص اورگائیکی میں ہمارے پاس باصلاحیت افراد کی کمی نہیں ہے ، ہمارے پاس ایسے فنکار موجود ہیں جو کم تجربے کے باوجود پرفارمنس میں منجھے ہوئے فنکاروں سے کم نہیں ہیں۔