200 انتہاپسند یہودیوں کا مسجد اقصیٰ پر دھاوا
مقبوضہ بیت المقدس : انتہا پسند یہودیوں نے اسرائیلی پولیس کی سرپرستی میں مسجد اقصیٰ پر ایک مرتبہ پھردھاوابول دیا، وہ مقامات مقدسہ میں بے ادبی کرتے ہوئے آزادانہ گھومتے رہے۔
200 کے قریب یہودی مسجد اقصی میں بزور طاقت داخل ہو گئے،انہیں اسرائیلی پولیس کا تحفظ حاصل تھا۔یہودیوں نے مسجد میں بے ادبی کی، شوروغل کرتے اور صحن و مقامات مقدسہ میں آزادانہ گھومتے رہے۔ اسرائیلی پولیس نے باقاعدہ منصوبہ بندی سے انہیں مسجد کے جنوب مغربی دروازے المعارب سے داخل کیا۔ فلسطینی طلبا اور نمازیوں نے یہودیوں کی اس حرکت پر پرزور احتجاج کیا۔
واضح رہے کہ اسرائیلی انتہا پسند یہودی مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مشتعل کرنے کیلئے اکثرو بیشتر اس طرح کی حرکتیں کرتے رہتے ہیں، مسجد اقصی مسلمانوں کا نہ صرف پہلا قبلہ ہے بلکہ شب معراج کے موقع پر رسول اللہ ﷺ نے یہاں انبیا ئے کرام کی امامت بھی کروائی تھی۔