ڈیوڈ وارنر کی پاکستان کےخلاف پرتھ ٹیسٹ میں کیریئر کی 26 ویں سنچری

0

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر نے پاکستان کے خلاف شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی 26ویں سنچری جڑ دی۔

جمعرات کو پرتھ سٹیڈیم ، پرتھ میں کھیلے جارہے تین میچوں کی سیریز کے ابتدائی ٹیسٹ میچ میں آسٹریلوی ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر نے پہلی اننگز میں پاکستانی بائولر ز کی خوب دھلائی کرتے ہوئے عثمان خواجہ کے ساتھ ملکر پہلی وکٹ پر 126رنز کی شراکت داری قائم کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو جاندار آغاز فراہم کیا۔اس کے علاوہ انہوں نے عمدہ بیٹنگ کی بدولت اپنے ٹیسٹ کیریئر کی 26ویں سنچری سکور کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی میچ میں پوزیشن مستحکم بنادی ۔

ڈیوڈ وارنر نے 211گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 4 چھکوں اور 16خوبصورت چوکوں کی مدد سے انفرادی 164رنز بنائے۔ یہ ڈیوڈ وارنر کے ٹیسٹ کیریئر کی 26ویں سنچری ہے۔ ڈیوڈ وارنر کو 164کے انفرادی سکور عامر جمال نے امام الحق کے ہاتھوں کیچ آئوٹ کیا

Leave A Reply

Your email address will not be published.