کویتی شہری نے اپنی دلہن کو ملکی تاریخ کا سب بڑا حق مہر ادا کردیا

0

کویتی شہری نے اپنی شادی پر بیوی کو کویت کی تاریخ کا سب سے بڑا حق مہر ادا کیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق کویت میں ایک شہری نے اپنی شادی کے موقع پر دلہن کو 30 لاکھ ڈالر حق مہر ادا کیا، پاکستانی روپوں میں 66 کروڑ 22 لاکھ 45 ہزار روپے بنتا ہے۔

غیرملکی ویب سائٹ کے مطابق کویتی شہری نے شادی کی رات دلہن کو حق مہر کا چیک دیا۔ اور مقامی ذرائع کے مطابق یہ حق مہر کویت کی تاریخ کا سب سے بڑا مہر ہے۔

سرکاری ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ملک میں مہر کی رقم کی کوئی حد مقرر نہیں ہے، بلکہ یہاں کم سے کم ایک دینار اور زیادہ سے زیادہ 25 ہزار دینار مہر کا ریکارڈ موجود ہے، اور عوام کو اپنی صوابدید پر اجازت دے دی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.