اسلام آباد (این این آئی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ اگر کشمیر میں حالات بگڑتے ہیں تو خطے کی معیشت پر اس کے منفی اثرات مرتب ہوں گے،صدر ٹرمپ نے دورہ پاکستان پر آمادگی کا اظہار اور جلد پاکستان آنے کے خواہشمند ہیں،سی پیک کے حوالے سے ہمیں اپنے مفاد کو دیکھنا ہے جو چیز ہمارے مفاد میں ہے ہم اس پر عمل پیرا رہیں گے۔ جمعرات کو وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے موجودہ صورتحال کے تناظر میں اپنے بیان میں کہاکہ پاکستان کی بھرپور کوشش ہے کہ ہم اپنا نکتہ نظر دنیا کے سامنے رکھیں۔ انہوںنے کہاکہ اگر کشمیر میں حالات بگڑتے ہیں یا جنوبی ایشیا میں کوئی چپقلش جنم لیتی ہے تو خطے کی معیشت پر اس کے منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ انہوںنے کہا کہ ان سارے مسائل کو اجاگر کرنا ہمارے فرائض میں شامل ہے اور وزیر اعظم عمران خان نے انہیں اجاگر کیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ صدر ٹرمپ نے دورہ پاکستان پر آمادگی کا اظہار کیا ہے وہ جلد پاکستان آنے کے خواہشمند ہیں۔ انہوںنے کہاکہ وہ سمجھتے ہیں کہ پاکستان ایک اہم ملک ہے وہ پاکستان کے ساتھ اپنے دوطرفہ تعلقات کو بڑھانا چاہتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ سی پیک کے حوالے سے ہمیں اپنے مفاد کو دیکھنا ہے جو چیز ہمارے مفاد میں ہے ہم اس پر عمل پیرا رہیں گے
Related Articles
Check Also
Close
-
طالبان کا 220اضلاع پر کنٹرول ، فوجی ہیلی کاپٹر تباہJuly 28, 2021




