فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کا پہلے روز باکس آفس پر ریکارڈ توڑ بزنس

0

فلم’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کو توقعات کے مطابق قومی اور بین الاقوامی باکس آفس پر زبردست پذیرائی مل رہی ہے۔ 

ایکشن سے بھرپور پاکستانی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘جس کا مداحوں کو انتہائی بے صبری سے انتظار تھا، باکس آفس پر غیر معمولی کمائی کر رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق، فلم نے ریلیز کے بعد پہلے ہی دن ڈومیسٹک باکس آفس پر  4.4 کروڑ روپے، جبکہ بین الاقوامی سطح پر 4.9 کروڑ روپے کا ریکارڈ توڑ بزنس کرلیا ہے۔ اس طرح مجموعی طور پر فلم کی باکس آفس پر پہلے دن کی کمائی 9.3 کروڑ روپے ہے۔

توقع کی جارہی ہے کہ یہ فلم اس ہفتے کے اختتام تک مزید ریکارڈ توڑ بزنس کرنے والی ہے۔ فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ 420 سے زائد غیر ملکی اسکرینز پر ریلیز ہونے والی پہلی پاکستانی فلم ہے۔ اس کے علاوہ یہ سعودی عرب میں ریلیز ہونے والی پہلی پاکستانی فلم بھی ہے۔

بلال لاشاری کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کو تقریباً 30 سے زائد ممالک میں ایک ساتھ ریلیز کیا گیا ہے۔

البتہ، بدقسمتی سے پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدہ سیاسی صورتحال کی وجہ سےاس فلم کو بھارت میں ریلیز نہیں کیا گیا۔

پاکستان میں اس شاندار فلم کو 138زائد اسکرینز پر ریلیز کیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق لاہور کے تمام  سینما گھروں میں اس فلم کے شوز مسلسل چل رہے ہیں۔

واضح رہے کہ فلم’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ مبینہ طور پر پاکستان کی اب تک کی سب سے زیادہ بجٹ والی فلم ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.