اہم خبریںبین الاقوامی
سابق افغان صدر اشرف غنی کی یو اے ای میں موجودگی کا انکشاف

افغانستان کے سابق صدر اشرف غنی کی متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغان طالبان نے چند روز قبل کابل میں داخل ہو کر افغانستان میں فتح حاصل کر لی تھی جس کے بعد افغانستان کے صدر اشرف غنی ملک سے فرار ہو گئے جن کے بارے میں بتایا جا رہا تھا کہ وہ تاجکستان چلے گئے تاہم تاجک حکام کی طرف سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا تھا کہ افغان صدر ہمارے ملک میں موجود نہیں جس کے بعد چہ میگوئیاں شروع ہو گئی تھیں کہ آخر اشرف غنی کہاں گئے ہیں۔




