شوہر کیلئے اداکاری چھوڑنا پڑی تو چھوڑ دوں گی : صبا قمر
لاہور : اداکارہ صبا قمر نے مستقبل میں شوہر کی خواہش پر اداکاری چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
صبا قمر اپنی فلم ‘گھبرانا نہیں ہے’ اور ‘کملی’ کی تشہیر کے دوران اپنی شادی کے بارے میں کئی بار گفتگو کرچکی ہیں جس سے صارفین سمجھ رہے تھے کہ ہوسکتا ہے اداکارہ جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں۔
اب سوشل میڈیا پر صبا قمر کا ایک انٹرویو زیرگردش ہے جس میں انہیں شوہر کی خواہش پر اداکاری چھوڑدینے کی بات کرتے دیکھا گیا۔
شادی کے بعد اداکاری کا سلسلہ جاری رکھنے کے سوال پر صبا قمر کا کہنا تھا کہ شادی کے بعد اداکاری بہت مشکل ہے، ہوسکتا ہے کہ میں شادی کے بعد اداکاری کے علاوہ کچھ اور کرلوں ۔
انہوں نے کہا کہ ’میں اتنی مخلص وفا دار اور وعدے پر قائم رہنے والی ہوں کہ اگر مجھے کبھی اپنے شوہر کے لیے اداکاری بھی چھوڑنا پڑی تو چھوڑ دوں گی۔
اداکارہ کے جواب پر اینکر نے بھی افسوس کا اظہار کیا جس پر صبا قمر کا کہنا تھا کہ شادی کے بعد میں اپنی تمام ایکٹنگ اسکلز اپنے شوہر کو گھر میں ڈرامے کرکے دکھاؤں گی۔