• آج کا اخبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • شوبز
  • بین الاقوامی
  • بلوچستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
Daily Shal Quetta NewsPaper
No Result
View All Result
No Result
View All Result
Daily Shal Quetta NewsPaper
No Result
View All Result

پی ایس ایل: ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دیدی

web desk by web desk
June 14, 2021
in اہم خبریں, کھیل
0
پی ایس ایل: ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دیدی

ابوظہبی  : پی ایس ایل 6 میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

پاکستان سپر لیگ 6 کے 21 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پشاور زلمی نے شیرفین کی نصف سنچری کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے اور سلطانز کو جیت کے لیے 167 کا ہدف دیا۔

پشاور زلمی کی جانب سے شیرفین سب سے زیادہ 56 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ کامران اکمل 35، حیدر علی 28، ڈیوڈ ملر 22 رنز بنا سکے۔ زلمی کے تین کھلاڑی ڈبل ہندسے میں داخل نہ ہوئے۔ ملتان سلطانز کی جانب سے شاہ نواز دھانی 4 وکٹیں لے کر نمایاں بولر رہے جبکہ بلیسنگ موزارابانی صرف ایک وکٹ ہی حاصل کرسکے۔

ملتان سلطانز نے 167 رنز کا ہدف 17 ویں اوور میں صرف 2 وکٹ پر حاصل کر لیا جب کہ کپتان رضوان 82 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ صہیب مقصود نے 61 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔

یاد رہے پوائنٹس ٹیبل پر پشاور زلمی 7 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور ملتان سلطان دو میچز جیت کر 6 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر ہے۔

Previous Post

ہمت و توانائی بولنے سے قبل تعارف کروا دیتی ہے : حرا مانی

Next Post

حسن علی کی واپسی کا فیصلہ منسوخ

Next Post
حسن علی کی واپسی کا فیصلہ منسوخ

حسن علی کی واپسی کا فیصلہ منسوخ

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • کالمز
  • آج کا اخبار
  • کھیل
  • شوبز
  • بین الاقوامی
  • بلوچستان
  • پاکستان
  • صفحہ اول

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.