ویرات کوہلی نے انٹرنیشل مدرز ڈے پر انوشکا اور والدہ کی اہم تصاویر شیئر کردیں

0

 ممبئی: بھارت کے اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما اپنے مداحوں کو متاثر کرنے کا کوئی موقع ضائع نہیں کرتے اور انٹرنیشنل مدرز ڈے پر بھی انہوں نے ایسا ہی کچھ کیا ہے۔

ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر کرکٹر نے انسٹاگرام پر اپنی بیوی، ماں اور ساس کی ایسی تصاویر پوسٹ کی ہیں جو اس سے قبل سامنے نہیں آئی ہیں۔

ویرات کوہلی نے اس موقع پر انوشکا شرما اور اپنی بیٹی وامیکا کا ایک تصویری خاکہ شیئر کیا ہے جس میں وامیکا انوشکا کی گود میں ہے۔

دوسری تصویر کوہلی کی ماں سروج جبکہ تیسری تصویر انوشکا کی والدہ آشمہ شرما کی ہے، کرکٹر نے ان تصاویر کے ساتھ صرف ’ہیپی مدرز ڈے‘ لکھا ہے۔

ویرات کوہلی کی بیوی انوشکا شرما نے سب سے پہلے پوسٹ پر ری ایکشن دیا اور لکھا اور شوہر کا شکریہ ادا کیا۔

انوشکا شرما اپنی اگلی فلم ’چکدے ایکسپریس‘ میں نظر آئیں گی جو کرکٹر جھولن گوسوامی کی زندگی پر مبنی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.