اہم خبریںپاکستان

پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز وزیراعظم کو موصول

اسلام آباد: اوگرا نے وزیراعظم کو پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز ارسال کردی جسے وزیراعظم نے نظرثانی کے لیے واپس بھیج دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم آفس کو آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)  کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری موصول ہوگئی۔

ارسال کردہ سمری میں آئی ایم ایف کی شرائط کے عین مطابق پٹرول کی قیمت میں 12 روپے تین پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی سمری نظر ثانی کے لیے وزارت خزانہ کو واپس بھیج دی ہے، وزیراعظم کی ہدایت پر وزارت خزانہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر نظرثانی کرے گی اور یہ سمری دوبارہ ارسال کی جائے گی۔

واضح رہے کہ حکومت نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے، آج کابینہ کے اجلاس میں پیٹرول کی قیمت بڑھانے کی منظوری بھی دے دی گئی ہے تاہم اگلے 15 روز کے لیے قیمت میں اضافہ کتنا ہوگا اس کا حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button