اسلم بھوتانی نے دریرینہ تعلقات کی بناءپر ہمارا ساتھ دیا : آصف زرداری
کوئٹہ : پیپلز پارٹی کے شریک چےئر مین سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی سے بھائیوں جیسا تعلق ہے انہوں نے دریرینہ تعلقات کی بناءپر ہمارادیا ساتھ ہے ، یہ بات انہوں نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ اسلم بھوتانی میرے بہت پیارے دوست ہیں ان سے بھائیوں جیسا تعلق ہے انہوں نے کہا کہ ہم دوستوں کو آزمائش میں نہیں ڈالتے کبھی انہیں نہیں کہا کہ میری پارٹی میں آجاﺅ کیونکہ مجھے انکے خطے کی سیاست کا پتا ہے ۔