آسٹریلیا نے ایک بارپھرٹینس اسٹارنوواک جوکووچ کا ویزا منسوخ کردیا۔

0

سربیا کے ٹینس اسٹارنوواک جوکووچ کا آسٹریلوی ویزا ایک بارپھر منسوخ کردیاگیا۔آسٹریلیا کی حکومت نے کووڈ پروٹوکولز کی خلاف ورزی پر ٹینس کے عالمی نمبر ون کھلاڑی نوواک جوکووچ کا ویزا منسوخ کرنے کا اعلان کیا۔امیگریشن آفیسر اہیلکس ہییلز نے صوابدیدی اختیارات اسعتمال کرتےہوئے جوکووچ کا ویزا منسوخ کیا ہے۔ان کا کہناہے ٹینس اسٹار کا ویزا امیگریشن ایکٹ کے تحت عوام کی صحت کےمفاد کے پیش نظر یہ قدم اٹھایاگیاہے۔نوواک جوکووچ اب 17 جنوری سے شروع ہونےوالے آسٹریلین اوپن ٹورنمنٹ میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.