بلوچستان

چیف جسٹس بلوچستان روزی خان بڑیچ کا تربت میں جوڈیشل افسران سے خطاب

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
تربت، 9 ستمبر

چیف جسٹس بلوچستان روزی خان بڑیچ نے کہا ہے کہ عدلیہ میں قوم، قبیلے یا برادری کی بنیاد پر کوئی امتیاز نہیں، یہاں صرف دو طبقات ہیں: دیانت دار اور بدعنوان۔ انہوں نے واضح کیا کہ بدعنوان افسران کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے، جبکہ دیانت دار اور محنتی افسران کو مکمل سرپرستی اور انعامات دیے جائیں گے۔

چیف جسٹس روزی خان بڑیچ نے یہ بات تربت میں جوڈیشل افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر انہوں نے جوڈیشل افسران کے مسائل بھی خود سنے اور متعلقہ حکام کو ان کے فوری حل کے احکامات جاری کیے۔

تقریب میں جسٹس اقبال احمد کاسی، جسٹس سردار احمد حلیمی اور رجسٹرار ہائی کورٹ بلوچستان عبدالقیوم لہڑی بھی شریک تھے۔

Related Articles

Back to top button