بین الاقوامی خبریں فلسطینی سفیر کا فلسطین کاز کی حمایت کرنے پر پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کو شاندار خراج تحسین

0

اقوام متحدہ میں فلسطین کے سفیر ریاض منصور نے فلسطین کاز کی حمایت میں بہترین سفارتی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے پر پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کو شاندار خراج تحسین پیش کیا ۔ انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ پاکستانی مندوب منیر اکرم گزشتہ رات قطر سے آئے

،جنہوں نےایک بار پھر ہماری وکالت کرنے اور قرار داد کے مسودے میں امریکی اور آسٹریا کی طرف سے پیش کردہ 2 ترامیم کے خلاف اپنے شاندار طریقے سے بحث کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کی۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے فلسطینی عوام کی حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کے لئے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کے عزم کا اعادہ کیا تھا ۔

ان کے خطاب پر جنرل اسمبلی کے اجلاس میں رکن ممالک کے مندوبین کی بڑی تعداد نے پرجوش انداز میں باآواز بلند خراج تحسین پیش کیا۔ بعد ازاں عرب اور او آئی سی کے رکن ممالک کےمندوبین یواین کور آف کارسپانڈنٹس کےسامنے جمع ہوئے جہاں فلسطینی سفیر ریاض منصور نے ذرائع ابلاغ کے نمائندو ں سے گفتگو میں پاکستانی مندوب کو شاندار خراج تحسین پیش کیا

Leave A Reply

Your email address will not be published.