جنگی جنون میں مبتلا بھارت کا زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل سسٹم کا تجربہ

0

خطے کو اسلحے کی دوڑ میں لگانے والے جنگی جنونی بھارت نے ایک اور میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت نے مشرقی ساحلی ریاست اوڈیشہ کے علاقے چندی پور میں واقع انٹیگریٹڈ ٹیسٹ رینج (ITR) سے کوئیک ری ایکشن سرفیس ٹو ایئر میزائل (QRSAM) سسٹم کے 6 فلائٹ ٹیسٹ کیے ہیں۔

میزائل کے تجربات بھارت میں دفاعی آلات کی تیاری کے ادارے ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (DRDO) اور بھارتی فوج نے مشترکہ طور پر سرانجام دیئے۔

بھارت وزارت دفاع کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ تجربات کے دوران فضا سے چھوڑے گئے میزائلوں نے فضا میں مختلف فاصلوں پر موجود اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

خطےمیں بدترین غربت کے باوجود بھارت کئی دہائیوں سے اسلحے کی دوڑ جاری رکھے ہوئے ہے۔ جس کی وجہ سے پاکستان سمیت دیگر ممالک بھی خطرے میں طاقت کے توازن کو برقرار رکھنے کے لئے اسلحے کی اس دوڑ میں نہ چاہتے ہوئے بھی شامل ہونے پر مجبور ہیں۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.